ایک نیوز:معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکاکہناتھاکہ عورت مارچ میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہاں عورت کے حقوق کی بات ہو تو میں آؤں گا ۔
خلیل الرحمان قمرنےنجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں ان سےزندگی کےمختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی،شومیں موجودایک خاتون نےڈرامہ نگارکوعورت مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
جس کےجواب میں خلیل الرحمان قمرنےکہاکہ وہ عورت مارچ میں آنےکوتیارہیں لیکن ایک شرط ہے۔انہوں نےگفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےکہاکہ اگر عورت مارچ میں استعمال ہونے والے گندے نعرے ہٹا دیں تو میں آؤں گا، مجھ سے بڑا عورت کے حقوق کا داعی کون ہے؟ میں نے عورت مارچ کرنے والی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور کہا کہ میں ایک اچھا لکھنے والا ہوں میں عورت مارچ کیلئے اچھے نعرے لکھ کر دیتا ہوں۔
خلیل الرحمان قمر کا مزیدکہنا تھا کہ عورت مارچ میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہاں عورت کے حقوق کی بات ہو تو میں آؤں گا اور یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں۔