غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی تعداد2ہزار 215ہو گئی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی تعداد2ہزار 215ہو گئی
کیپشن: Israeli attacks on Gaza continue, the number of martyrs has reached 2 thousand 215

ایک نیوز :غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد2ہزار 215ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ  میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ  ایک دن میں 10 لاکھ شہریوں کی نقل مکانی  انسانی بحران ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ غزہ پر شدید بمباری محض شروعات ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فضائی کارروائیوں کے ساتھ زمینی آپریشن بھی شروع کردیا ہے، اسرائیلی ایئرڈیفنس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلیے کارروائیاں کی جائیں گی۔
اُدھر اقوام متحدہ نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طبی و بنیادی سہولیات منقطع کرنے کو غیر انسانی فعل قرار دیا اور اسرائیل سے فوری طور پر بنیادی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب ٹی وی نے اسرائیلی فوج کے جھوٹ کا پول کھول دیا، تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت کیا کہ جن چارفلسطینیوں کو جنگجو کہہ کر گولی ماری گئی تھی، وہ غیرمسلح تھے۔
لبنانی سرحد پر بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔