’’امیزفٹ فالکن اسمارٹ واچ‘‘  ایپل اور پکسل کی ٹکر کی گھڑی 

’’امیزفٹ فالکن اسمارٹ واچ‘‘  ایپل اور پکسل کی ٹکر کی گھڑی 

  ایک نیوز نیوز: ’’امیز فٹ‘‘ واچ نے ایپل اور پکسلر واچ کے مقابلے میں اپنا تازہ اور اعلی  ترین ماڈل متعارف  کرادیا۔

 ’’امیز فٹ‘‘ کا ماڈل ’’فالکن‘‘ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے الگورتھم  ٹریننگ جسے’’ زیپ کوچ‘‘ کانام دیا گیا ہے کے ساتھ اور دو ہفتے تک چل سکنے والی 500 ایم اے ایچ  بیٹری کے ساتھ اپنی مدمقابل تمام اسمارٹ واچز کو مات دے سکتا ہے ۔ 

نیلم کے نا قابل خراش شیشے کا کیس اور ٹائٹینیم باڈی کی پائیداری اسے ایک لائف ٹائم آرٹیکل بنا دیتی ہے۔

یہ 416 416X پکسلز ریزولوشن اور 1000 نٹس  کی طاقت سے روشن اسکرین کے ساتھ 1.28 انچ AMOLED ڈسپلے  واٹر پروف ہے اس لئے اب تیراکی یا شاور کے وقت بھی اس کے بھیگنے کا فکر نہیں  کیونکہ یہ 20 اے ٹی ایم کی سطح  تک واٹر پروف ہے ۔

Amazfit Falcon کا سمارٹ ٹریننگ کوچ، جسے Zepp Coach کے نام سے جانا جاتا ہے، آپ کے جسم  ، عمر اور صحت کی بنیاد پر ذاتی ورزش کی مشقیں تجویز کرتا ہے  ۔ اس سے نہ صرف کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ جسم بھی غیر ضروری مشقت سے بچ جاتا ہے۔ منتخب کرنے کے لیے اس اسمارٹ واچ میں 150 سے زیادہ اسپورٹس موڈز ہیں اور یہ  ہرموقعے کے لئے آپ کا ڈیٹا محفوظ کر سکتا ہے۔

ورزش کے دوران ڈسپلے آن رہتا ہے لہذا آپ کو  کوئی بٹن دبانے کی ضرورت نہیں بلکہ نظر ڈالیں اور دیکھ لیں۔ صحت سے  متعلق معلومات جیسے کہ نبض کی رفتار، دل دھڑکنے کی  رفتار، نیند سے باخبر ، خون میں آکسیجن کی پیمائش، ذہنی تنائو کی پیمائش  کے علاوہ  اور بہت کچھ۔۔۔۔ آپ اپنے ورزش کے ڈیٹا کو ایپل ہیلتھ، ایڈیڈاس رننگ، اور اسٹراوا جیسے پروگراموں سے جوڑ سکتے ہیں۔

آپ ڈوئل بینڈ GPS کے ساتھ باہر کی درست سمتیں بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ دوسرے سیٹلائٹ پوزیشننگ سسٹم کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ 4 جی بی مقامی اسٹوریج  کے ساتھ دستیاب ہے تاکہ  بلوٹوتھ ہیڈ فون کے ذریعے براہ راست موسیقی سن سکیں۔

اب رہی بات  قیمت کی تو چینی سمارٹ واچ Amazfit Falcon کی ابتدائی قیمت 499  ڈالر (  ایک لاکھ دس ہزار پاکستانی روپے)ہے، لہذا ایپل اور دیگر برانڈز کے اعلیٰ ترین اسمارٹ واچز کی ٹکر کی گھڑی ہے۔