ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ 2023 پاکستان میں منعقد ہو گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم اس میں شرکت کےلئے پاکستان آنے پر راضی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ ایشیا کپ میں شرکت ہمارے پلان کا حصہ ہے، تاہم بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کےلئے 2008 میں پاکستان آئی تھی۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سربراہ بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ ہیں اور انکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دینے کی منظوری دی گئی تھی۔
1983 سے شروع ہونے والے ایشیا کپ ایونٹ کے اب تک 15 ایڈیشنز ہوچکے ہیں۔ سیاسی تناؤ کے باعث بھارت اور پاکستان صرف ایک ایک بار ہی ایشیا کپ کی میزبانی کرسکے ہیں اور سب سے زیادہ مرتبہ میزبانی کا اعزاز بنگلہ دیش کو حاصل ہے، جس نے 5 ایشیا کپ کی میزبانی کی ہے۔ سری لنکا نے 4 اور متحدہ عرب امارات نے 3 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔
آئندہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل 50 اوورز کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 کےلئے پاکستان آنے کےلئے تیار
Oct 15, 2022 | 17:54 PM