وان گوگ کی کروڑوں ڈالر کی تاریخی پینٹنگ پر سوپ پھینک دیاگیا

Oct 15, 2022 | 17:22 PM

 ایک نیوز نیوز: لندن میں ماحولیاتی کارکنوں نے 86 ملین ڈالر مالیت کی ونسنٹ وان گوگ کی ’سن فلاورز‘ نام کی تاریخی  پینٹنگ پر سوپ پھینک  دیا۔ گیلری نے کہا ہے کہ فریم کو معمولی نقصان پہنچا ہے لیکن پینٹنگ بچ گئی ۔برطانوی پولیس نے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

احتجاجی گروپ "جسٹ اسٹاپ آئل" کا مقصد ایندھن کی تلاش، ترقی اور پیداوار کے لیے برطانوی حکومت کی منظوری کو ختم کرنا ہے، اور اس نے ہائی پروفائل احتجاج کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

نیشنل گیلری نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ 1888 کی دستخط شدہ پینٹنگ گیلری نے 1924 میں حاصل کی تھی۔وان گوگ نے کل "سورج مکھی" کے سات ورژن بنائے اور پانچ دنیا بھر کے عجائب گھروں اور گیلریوں میں عوامی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

مشہور ڈچ "آرٹ جاسوس" آرتھر برانڈ، جسے مشہور آرٹ ورکس کی بازیافت کے لیے "انڈیانا جونز آف دی آرٹ ورلڈ" کا نام دیا گیا، نے اس حملے کی مذمت کی۔ماحولیاتی مسائل پر توجہ حاصل کرنے کے سینکڑوں طریقے ہیں۔ یہ ان میں سے ایک نہیں ہونا چاہیے،" انہوں نے کہا۔

اس سے قبل  یہ گروپ حملوں کے ساتھ کئی دیگر مشہور پینٹنگز کو نشانہ بنا چکا ہے۔حالیہ دنوں میں، جسٹ اسٹاپ آئل نے بڑی سڑکوں کو بلاک کرتے ہوئے متعدد احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

مزیدخبریں