اداروں کیخلاف بیان، ن لیگ  کا اعتزاز احسن  کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ 

Oct 15, 2022 | 16:26 PM

ایک نیوز نیوز:  ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور معروف قانون دان اعتزاز احسن ایڈووکیٹ  کے بیان کے خلاف کاروائی کا حتمی  فیصلہ کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی جانب سے کیپٹن ریٹائر صفدرکی جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست میں چودھری اعتزاز احسن ایڈووکیٹ کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہےجبکہ درخواست مذکور میں ایڈووکیٹ جنرل اور رجسٹرار اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے میری باعزت بریت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، اعتزاز احسن کے بے بنياد الزامات سے عوام  میں تشخص مجروح ہوا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعتزاز احسن کا بیان آئین  کی خلاف ورزی ہے، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر کے انہیں سزا دی جائے۔

یادرہے چند روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) کے سینیر رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن نے ن لیگ قیادت کے خلاف بیان دیا تھا، جس میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی۔ وہ انہی اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمیں منہ چڑھا رہے ہوں گے، بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہیں۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ عمران خان زمین پر ہوگا اور نواز شریف عرش پر ہوگا۔

قبل ازیں کیپٹن صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو انہوں نے درخوست دائر کرنے سے پہلے اپنی بائیومیٹرک تصدیق بھی کرائی۔ یادرہے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق لازم ہے۔

مزیدخبریں