ہیری پوٹرفلم سیریز میں ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار روبی کولٹرین چل بسے 

ہیری پوٹرفلم سیریز میں ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار روبی کولٹرین چل بسے 

ایک نیوز نیوز: مشہور زمانہ جادوئی کہانی ہیری پوٹر پر بننے والی فلموں میں ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار کا انتقال ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیری پوٹر فلم سیریز میں ہیگرڈ کا کردار نبھانے والے اداکار روبی کولٹرین 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

روبی کولٹرین کی ایجنٹ بلنڈا رائٹ نے ایک بیان میں اداکار کی سکاٹ لینڈ میں فال کرک کے نزدیک ہسپتال میں ہلاک کی تصدیق کی ہے۔ 

دی ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار روبی کولٹرن کا اصل نام انتھونی رابرٹ میک ملن تھا۔

روبی کولٹرن نے 1990 کی دہائی میں فلم کریکر سے شہرت حاصل کی تھی، جس میں انھوں نے جاسوس کا کردار ادا کیا تھا، ہیری پوٹر سیریز میں ہیگرڈ کا کردار کرنے پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت بڑھ گئی تھی۔

روبی کولٹرن نے اپنی بہن اینی رے، دو بچے سپینسر اورالیس اور انکی ماں رہونا گیمل پیچھے چھوڑے ہیں۔