عبد الوحید ربانی: نشتر ہسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی کا معاملہ،ہسپتال انتظامیہ نے سارا ملبہ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی پر ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ایک نیوز نے نشتر ہسپتال ملتان میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی کا معاملہ اٹھایا، انسانی لاشوں کی ہسپتال کی چھت پر موجودگی نے سب کو حیران کردیا۔ انسانیت سوز واقع رپورٹ ہونے کے بعد وزیرا علی پنجاب اور ڈاکٹر یسین راشد ہسپتال نے واقع کا نوٹس لیا،ہسپتال انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے سارا ملبہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی پر ڈال دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پاس ہے۔ ڈیڈ ہاؤس نشتر ہسپتال کی حدود میں ہی نہیں۔
انکوائری کمیٹی کی جانب سے نشتر ہسپتال اور انٹونی ڈیپارٹمنٹ کےسیکیورٹی اور صفائی کرنےو سکے سٹاف اور سپروائزرز سے تحقیقات جاری ہیں۔
انکوائری کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو پیش کرے گی۔