بھتہ نہ دینے پر تاجروں کو گولیوں کا پیغام،عوام سراپا احتجاج

Oct 15, 2022 | 15:23 PM

JAWAD MALIK

عامر رانا: فیروزوالہ بھتہ خور ان ایکشن،پولیس خاموش تماشائی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ وانڈالہ دیال شاہ لنڈا بازار کے تاجروں نے  جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا،تاجروں کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی طرف سے دوکانوں پر گولیاں بھیج کر رقم کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-15/news-1665829307-5860.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-15/news-1665829334-8544.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-15/news-1665829357-8020.mp4

یاد رہے کہ فیروزوالہ میں چند روز قبل بھتہ نہ دینے پر لنڈا بازار کے صدر عالم خان کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔عالم خان کی دوکان پر بھی گولی بھیج کر دس لاکھ کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ فیروزوالہ پولیس کو بار بار اطلاع کرنے پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی،اس لیے روڈ بلاک کر کے احتجاج کررہے ہیں،روڈ بلاک ہونے سے لاھور سے گوجرانوالہ آنے جانے والی ٹریفک معطل جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاجر لنڈا بازارکا کہناہے کہ تاجروں کو تحفظ فراہم نہ کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزیدخبریں