آئی ٹی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری، اینیمیشن کا مفت کورس

Oct 15, 2022 | 15:00 PM

 ایک نیوز نیوز:  پاکستانی طلبا کے لئے خوشخبری۔  ایوارڈ یافتہ اینیمیٹڈ سیریز ’’ برقعہ ایونجرز‘‘ کی خالق پروڈکشن کمپنی  یونی کارن بلیک ’’ تھری ڈی اینیمیشن‘‘ ’’ ان رئیل انجن‘‘ اور ’’ داستان نگاری‘‘ کی مفت آن لائن تربیت فراہم کرے گی۔

پیس ٹرین اینیمیشن ٹریننگ پروگرام  کے زیراہتمام ہونے والے ان پروگرام کیلئے طلباء  کم ازکم  مایا  اور ان رئیل انجن سافٹ ویئر کا بنیادی علم رکھتے ہوں۔ خواہشمند طلبا برقعہ ایونجرز کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں

یونی کارن بلیک نے یہ تربیت فراہم کرنے کے لیے ایپک گیمز ، ریئلٹی فورج اور مفلحون، جو کہ امریکہ میں قائم سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی ریسورس سینٹر ہے، کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

تربیتی پروگرام  کے آغاز کیلئے  اسلام آباد  میں ہونے والی تقریب میں  تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔

  اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈائریکٹر/ پروڈیوسر، میوزک آئیکن، اور یونی کارن بلیک کے سی ای او، ہارون  کا کہنا تھا کہ  گذشتہ کچھ سالوں میں، ہماری تنظیم نے درجنوں ایسے ٹرینیز کو سکھایا اور ان کی رہنمائی کی ہے جو پاکستان، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، امریکہ، اور دیگر ممالک میں اینی میشن انڈسٹری میں منافع بخش ملازمتیں حاصل  کرچکے ہیں ۔ اینیمیشن انڈسٹری میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور ہمارا مقصد اسے پاکستان میں پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

تربیتی پروگرام  کا ہر بیچ 6 ماہ کا ہو گا جس میں ہفتے میں 2-3 دن کلاسز ہوں گی۔ ہر بیچ کے اختتام پر، طلباء امن کے تھیم کے ساتھ ایک ویڈیو تیار کریں گے۔

 یادرہےاینی میشن انڈسٹری کی عالمی مارکیٹ کا حجم تقریباً 270 بلین ڈالر ہے اور 2025 تک بڑھ کر 415 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ 

 سی ای اوہارون  کا کہنا تھا کہ  اینیمیشن اور گیمنگ دنیا بھر میں دو سب سے زیادہ مانگ والے پیشے ہیں ۔اینی میشن اور گیم ڈیویلپمنٹ گھر سے بھی کی جا سکتی ہے ۔

مزیدخبریں