ایک نیوز نیوز: فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر گزشتہ رات ہوائی فائرنگ کی گئی۔
انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس کے بعد ن لیگ کے امیدوارعابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
عابد شیر علی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فائرنگ کرکے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے۔
فیصل آباد میں پی ٹی آئی نے ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کر کے انتخابی ضابطہء اخلاق اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ کہاں ہےالیکشن کمیشن اور پولیس؟ آبادی میں فائرنگ نہایت خطرناک اقدام ہے، شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے پر عمران نیازی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ pic.twitter.com/3BzIi4Xpqa
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) October 15, 2022