ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے پیش گوئی کی ہے اس بار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ نہیں بلکہ صفایا ہوگا، جھاڑو بھی پھرسکتا ہے،عمران خان کی جو اب پوزیشن ہے وہ نومبر کے بعد ڈاؤن ہوجائے گی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں اور بنی گالا میں خوف کا سماں ہے، مزید کہا عمران خان کو وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دوراب اسے خیبر پختونخوا کی بھی حکومت نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لئے اقتدار کے تمام دروازے بند ہوچکے ہیں وہ سیلاب متاثرین کو اکیلے چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہیں اسے عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہئیے۔
منظوروسان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کراچی کی عوام 11 سو ارب اور 162 ارب روپے کا حساب مانگ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا، عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔
منظوروسان نے کہا کہ پنجاب کے بعد کراچی کی عوام نے بھی عمران خان کو کک آؤٹ کردیا ہے۔