ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور وابستگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ایسے بہیمانہ اور انتہائی قابل مذمت اقدامات کا مقصد افراتفری پھیلانا اور عوام کو ڈرانا ہے،پاکستان کے عوام اور ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرکے دم لیں گےاور محمد مسکانزئی کی قانون وانصاف کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے،آمین۔