ٹرانس جینڈر بل پاس کرنے پر ایاز صادق کیخلاف درخواست خارج کرنے کی استدعا

Oct 15, 2022 | 12:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور پولیس نے ٹرانس جینڈر بل 2018 پاس کرنے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔

سیشن کورٹ لاہور میں ٹرانس جینڈر بل 2018 پاس کرنے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا موقف سنا مگر وہ ثبوت پیش نہیں کرسکا، استدعا ہے کہ عدالت مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی یکم نومبر تک ملتوی کردی۔

شہری ہمایوں خان نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ ٹرانس جینڈر بل کے منظور ہونے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ،اس بل کو سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں