بھارت نےپاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش ٹھکرادی

indian ministry of external affairs
کیپشن: indian ministry of external affairs
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے پاک بھارت تعلقات کے حق میں ہیں لیکن اس کے لئے ماحول مثبت اور دہشت گردی سے پاک ہونا چاہئیے۔

اے این آئی کی رپورٹ  کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ بھارت ارندم  باغچی نے کہا ہے  کہ بھارت، پاکستان  کے ساتھ عام تعلقات کے حق میں ہے۔  تاہم اس کے لئے ماحول مثبت اور دہشت گردی سے پاک ہونا چاہیے۔ 

  ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے یہ بھی کہا کہ   بھارت دنیا کے سب سے بڑے ہیروں میں شمار کوہ نور کو برطانیہ سے واپس لانے کے راستے تلاش کرتا رہے گا۔ یادرہے برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال کے بعد  بھارت میں کوہ نور کو واپس لانے کے مطالبے میں پھر تیزی آگئی ہے

یادرہے قازقستان کے دارالحکومت استانہ میں ایشیا میں بات چیت اور اعتماد کی بحالی کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہ تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ انڈیا آج اپنے اقلیتوں، پڑوسیوں، خطے اور اپنے وجود کے لیے خطرہ ہے۔ اس کے باوجود ہم انڈیا سے خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔انڈیا کے ساتھ مذکرات اور بات چیت کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ انڈیا ان امور پر مذاکرات کے لیے سنجیدگی دکھائے جو دونوں ممالک کے درمیان دوری کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ اب اس عمل کی ذمہ داری نیو دہلی پر ہے کہ وہ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے   ۔