ایک نیوز نیوز: بھارت کا جنگی جنون، خلیج بنگال میں ایٹمی آبدوز سے چلنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی ماہرین نے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع ہو نے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جوہری طاقت والی آبدوز ’’آئی این ایس اریہانت‘‘ سےبیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ۔ آبدوز ’’آئی این ایس اریہانت‘‘ مقامی طور پر تیار کی گئی آبدوز ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں کے نظام کے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز‘ کی کامیاب تصدیق ہوئی۔اس تجربے سے حملے کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
یادرہے اس کامیاب تجربے کے بعد بھارت ان چھ سپر پاورز کے کلب میں شامل ہوگیا ہے جو زمین، سمندر اور فضا میں ایٹمی حملے اور جوابی حملہ کر سکتے ہیں۔ان ملکوں میں امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین شامل ہیں۔
لیکن اس تجربے کے ساتھ ہی خطے میں بحری ہتھیاروں کی مہلک دوڑ شروع ہوجائے گی انڈیا نے ماضی میں جنگیں لڑی ہیں اور اس کے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ سرحدی تنازعات ہیں۔
بھارت اس سے قبل بھی اپنی فوج کو خطرناک ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کے جنگی جنون میں مبتلا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے حال ہی میں انڈین ساختہ حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ آرمی کے حوالے کی ہے، جسے ہمالیہ جیسے اونچائی والے علاقوں میں استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں سنہ 2020 میں چین کے ساتھ اس کی فوجی جھڑپیں ہوئی تھیں۔
ستمبر میں انڈیا نے اپنا پہلا مقامی طور پر بنایا ہوا طیارہ بردار بحری جہاز متعارف کرایا ۔آئی این ایس وکرانت دنیا کے بڑے بحری جہازوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 262 میٹر (860 فٹ) ہے اور 17 سال کی انجینئرنگ اور تجربات کے بعد نیوی کے حوالے کیا گیا۔