ایک نیوز نیوز: امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی تقریرمیں چین اور روس کے ساتھ پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیتے ہوئے خطرناک قراردے دیا۔
ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کرنے والے جوبائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قراردیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ملک کے جوہری پروگرام اورخطے میں سیاسی صورتحال حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان ”دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہوسکتا ہے“۔
Last night, at a fundraiser, Biden said Pakistan may be one of the world’s most dangerous countries, adding, “Nuclear weapons without any cohesion.”
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) October 15, 2022
Strange comment-not the type of thing senior US officials typically say publicly as much as they used to. https://t.co/9UKyaj3Ju2
چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے انہیں شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت کرنے کا کام سونپا تھا۔جو بائیڈن نے شی جن پنگ کے بارے میں کہا کہ ”یہ ایک ایسا شخص ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس مسائل کی ایک بہت بڑی صف ہے۔“انہوں نے کہا کہ بہت کچھ ہو رہا ہے، لیکن 21 ویں صدی کے دوسرے سہ ماہی میں امریکہ کیلئے تبدیلی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اس کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی صدر کو ایسا بیان دینے پر پاکستانی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کے ریمارکس کیلئے صرف آپ کی حکومت کی تبدیلی کی سازش ناکام ہو رہی ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ ایٹمی امریکا دنیا کیلئے خطرہ ہے۔
بائیڈن کی????????کیخلاف ہرزہ سرائی تو غیرمتوقع نہیں کہ ???????? یہ سب باقاعدگی سےکرنےکا عادی ہےمگرحقیقت میں ہمارے جوہری ہتھیاروں کےبارےمیں بیان کےباوجودامپورٹڈسرکار اور @OfficialDGISPR کی خاموشی شرمناک ہے۔ ویسےتبدیلئ حکومت کی????????سازش دیکھیں توشاید اس شرمناک خاموشی پر بھی کوئی حیرت نہ ہو!
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 15, 2022
جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اورمرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاھتا ہے،صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فورا واپس لے،ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں۔
چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں پرزہ رسائ اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئ ساکھ سے توجہ ہٹانا چاھتا ہے صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فورًُا واپس لے،ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 15, 2022
عمراسد نے صدر بائیڈ ن کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بائیڈن ہم آہنگی سے محروم جوہری صلاحیت کے حامل ملک کی تعبیر امریکہ کیلئے استعمال کررہے تھے، آخرکار انکی جماعت گزشتہ صدارتی انتخاب چرانے اور آئین کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاقب میں ہے۔شیشے کے گھروں میں مقیم ممالک کو دوسروں کی جانب پتھر اچھالنے سے پہلے سوچنا چاہئے۔
Nuclear country without cohesion? Is biden referring to the US? After all his party is going after donald trump for trying to subvert the constitution and steal the last presidential election! Countries in glass houses should think before throwing stones at others https://t.co/mhlCDilQgc
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 15, 2022