ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح کی واضح کمی ہو رہی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 36 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.33 فیصد رہی ہے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
COVID-19 Statistics 15 October 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 15, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 10,768
Positive Cases: 36
Positivity %: 0.33%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 27
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 27 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔