لاہور:میو ہسپتال میں 7دن کےبچے کے چہرے پر چیونٹیاں رینگنے لگی

Oct 15, 2022 | 09:05 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور میں میو اسپتال کے آئی سی یو میں 7 دن کے بچے کے چہرے پر چیونٹیاں رینگنے کے معاملے پر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود بچے کے چہرے، ناک، آنکھوں اور منہ پر چونٹیاں موجود تھیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچہ آئی سی یو میں 15 دن زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔

وائس چانسلر محمود ایاز کے مطابق بچے کے چہرے پر چیونٹیاں ہونے کا واقعہ 4 اکتوبر کا ہے، اطلاع ملنے پر آئی سی یو کا دورہ کیا، بچہ نجی اسپتال سے شفٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں اس طرح ہونا عملے کی غفلت ہے، انکوائری کی جا رہی ہے، ذمہ داروں کا تعین ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں