فاطمہ جناح میڈیکل کالج بحال کرنے کا فیصلہ

فاطمہ جناح میڈیکل کالج بحال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to restore Fatima Jinnah Medical College

ایک نیوز نیوز : فاطمہ جناح میڈیکل کالج بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پرنسپل کے تقرر کا عمل شروع ہوگیا۔

ڈین آئی پی ایچ سمیت دیگر میڈیکل کالجز کے پرنسپل کے لئےبھی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج سمیت گجرات ،گوجرانوالہ اور سرگودھا میڈیکل کالجز کے پرنسپل کے لئےامیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تعیناتی کا گزشتہ پراسس منسوخ کر دیا گیا اور ایک مرتبہ پھر درخواستیں مانگی گئی ہیں ۔ امیدواروں سے آن لائن درخواستیں مانگی گئی ہیں۔