ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیلاب سے ملک کا 30 فیصد حصہ اور3کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ایک کروڑ 50لاکھ لوگوں کو سیلاب کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ جمعہ کو پیپلز پارٹی کا پارٹی اجلاس ہو اجس میں پیپلز پارٹی کے وفاقی وزراء اور معاونین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں حالیہ سیلاب کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک کے تیس فیصد حصے اور3 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو متاثر کیا۔ساری دنیا میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جس سے گلوبل وارمنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ سندھ میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔سردیاں آرہی ہیں اور کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں تاحال پانی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ساڑھے تین کروڑکسان متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب کی وجہ سے ایک کروڑ 50لاکھ خوراک کی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربی کے موسم میں بھی اس کے اثرات مرتب ہونگے بعض جگہوں پر تاحال پانی موجود ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کے 89 فیصد گھر نابود ہوچکے ہیں۔
گلوبل وارمنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، شیری رحمان
Oct 15, 2022 | 00:31 AM