جلد کو صاف رکھنے کا آسان نسخہ 

جلد کو صاف رکھنے کا آسان نسخہ 
کیپشن: An easy recipe to keep the skin clean

ایک نیوز نیوز :کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک چھوٹے سے آسان نسخے سے آپ اپنی جلد کو قدرتی طورپرشاداب اور خوبصورت رکھ سکتے ہیں ۔شہد کو ایک مکمل غذا اور بہترین دوا کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ 
کچے نامیاتی شہد میں انزائمز، قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اور پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو جلد کے لیے بہترین ہیں۔شہد اپنے قدرتی تیل کو جلد میں اتارے بغیر نرمی سے ہرطرح کے میل کو دور کرتا ہے۔
شہد میں قدرتی پروبائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں، جو مہاسوں کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔شہد ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں ہے یہ چکنی جلد کو متوازن کرنے اور خشک جلد کو نمی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کوشش کریں کہ چہرے جو صاف کرنے کے لیے نامیاتی شہد استعمال کریں، اس کے لیے سب سے پہلے اپنے چہرے کو گرم پانی سے گیلا کریں پھر اپنے ہاتھوں میں شہد کی تھوڑی سی مقدار دونوں ہاتھوں کو ایک ساتھ رگڑیں، اب اسے چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں مساج کریں۔