عابد ملہی کے 10 رشتہ داروں کو پولیس نے رہا کر دیا

Oct 15, 2020 | 13:44 PM

admin
لاہور (ایک نیوز نیوز) مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتار کے بعد رشتہ داروں کی سنی گئی، ملزم کے زیر حراست 10 رشتہ داروں کو پولیس نے رہا کر دیا۔

تفصیل کے مطابق ملزم عابد ملہی کے رہا کئے جانے والے رشتہ داروں میں عابد مہلی کی والدہ، بہن، بھائی، بہنوئی اور کزن شامل ہیں۔

ملزم کے رشتے داروں کو پولیس نے کرول پنڈ، مانگا منڈی، ننکانہ، قصور اور فورٹ عباس سے حراست میں لیا تھا۔ تمام افراد کے موبائل فون بھی پولیس کے پاس تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کے حکم پر عابد مہلی کے رشتے داروں کو رہا کیا گیا۔ تمام افراد گزشتہ ایک ماہ سے سی آئی اے پولیس کی حراست میں تھے۔ اس سلسلے میں عابد مہلی کے والد نے بھی ایک روز پہلے لاہور پولیس سے اپنے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی رہائی کی اپیل کی تھی۔

مزیدخبریں