گوجرانوالہ جلسے کو کامیاب کرانے کیلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے، پرویز رشید

Oct 15, 2020 | 13:39 PM

admin
گوجرانوالہ (ایک نیوز نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں عوام اپنی طاقت سے کنٹینرز اٹھا کہ باہر پھینک دیں گے۔ گوجرنوالہ کا جلسہ ضرور ہو گا ماضی میں جو ہوا اسے نہ دہرایا جائے۔

’’جمہوریت کے سفر‘‘ کے عنوان سے سیمینار کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے کراچی شہدا ء ہال میں ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کی جو تصویر پیش کی گئی اس میں مجرم اور قصور وار ہم ہیں۔ ریاست اور شہری کے درمیان حقوق و فرائض کا ایک معاہدہ ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہ ہو تو ان کے حقوق کو سلب کر لیا جاتا ہے۔ آزاد زندگی بسر کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے کو کامیاب کرانے کے لیے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے۔ 16 اکتوبر کے جلسے سے مولانا فصل الرحمن، بلاول بھٹو اور مریم نواز خطاب کریں گے۔

سیمینار سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی اور دیگرسنیئر وکلا نے بھی شرکت کی۔
مزیدخبریں