شیخوپورہ چٹی کوٹھی روڈ لنڈا پھاٹک پر 20 سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جان بحق ہو گیا

شیخوپورہ چٹی کوٹھی روڈ لنڈا پھاٹک پر 20 سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جان بحق ہو گیا
شیخوپورہ (ایک نیوز نیوز) شیخوپورہ کے علاقہ چٹی کوٹھی لنڈا پھاٹک کے قریب نوجوان ٹرین سے ٹکرا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ریل گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والا نوجوان ذہنی طور پر معذور تھا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا. جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ فیظان احمد کے نام سے ہوئی جو کہ دوسہرا گراؤنڈ کا رہائشی بتایا جارہا ہے جو کہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کے ساتھ ٹکرایا.