سی سی پی او عمر شیخ کا قہر چھوٹے ملازمین کے بعد اب ایس پیز پر بھی نازل ہونا شروع ہو گیا،ذرائع کے مطابق عابد ملہی کیس میں اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او کی ایس پی سی آئی اے سے تلخ کلامی ہوئی، سی سی پی اونے ایس پی سی آئی اے کو فوری سیف سٹی کے دفتر طلب کیا تھا۔ لیٹ ہونے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کے احکامات دے دیئے.
گرفتاری کے حکم پر ایس پی عاصم افتخار نے شدید رد عمل دیا اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ سی سی پی او عمر شیخ نے عاصم افتخار سے تمام مراعات واپس لینے کے بھی احکامات دیئے
سی سی پی او نے ایس پی سول لائنز کو بلا کر مقدمہ کے اندراج کے لیے استغاثہ لکھ دیا تاہم افسران کی مداخلت پر استغاثہ پر تاحال کوئی کاروائی نہ کی گئی. ایس پی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا.