پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پانچ روزہ مذاکرات ختم

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پانچ روزہ مذاکرات ختم
کیپشن: The five-day talks between Pakistan and the IMF have ended

ویب ڈیسک:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پانچ روزہ مذاکرات ختم ہوگئے۔
مذاکرات کے آخری روز وزیر خزانہ، صوبائی حکومتوں، ایف بی آر کے ساتھ سیشن منعقد ہوئے، آئی ایم ایف مشن نے12 ہزار 970 ارب کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ صوبائی بجٹ سرپلس کے نظرثانی شدہ اعدادوشمار شیئرکئے گئے۔
مذاکرات کے دوران حکومت نے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے، آئی ایم ایف وفد کو صوبائی سرپلس بجٹ پرقائل کرلیاگیا جبکہ زرعی ٹیکس پرحکومت کوجزوی کامیابی ملی ہے،آئی ایم ایف نےجنوری سےزرعی ٹیکس وصولی شروع کرنے پرزور دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا کہ 2024-25 کی پہلی سہہ ماہی میں 360 ارب کا صوبائی سرپلس رہا ہے،مجموعی صوبائی سرپلس ہدف سے 18 ارب زیادہ رہا، جولائی تا ستمبر پنجاب حکومت کا 40 ارب روپے کا صوبائی سرپلس رہا، اس سے پہلے رپورٹ میں پنجاب حکومت کا 160 ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف مشن نےصوبائی حکومتوں سےغیر معمولی سوالات کئے اورسندھ کو قانون سازی جلدکرنےکی ہدایت کی ، آئی ایم ایف نےجنوری سےزرعی ٹیکس وصولی شروع کرنے پرزور دیا ہے۔
صوبائی حکومتوں نے مشن کویقین دہانی کرائی کہ مالیاتی معاہدے پر عمل کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کیئے جائیں گے۔
نیتھن پورٹرکی قیادت میں آئی ایم ایف مشن آج واپس روانہ ہوجائے گا۔