مائیک ٹائی سن کی حریف جیک پال کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

مائیک ٹائی سن کی حریف جیک پال کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Video of Mike Tyson slapping rival Jack Paul goes viral

ویب ڈیسک: باکسنگ مقابلے سے پہلے مائیک ٹائی سن نے حریف جیک پال کے منہ پر تھپڑ دے مارا، موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے لڑائی سے روک دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق جوں ہی مائیک ٹائی سن اور جیک پال وزن کرنے کی مشین کے پاس آئے تو مائیک ٹائی سن نے لپک کر اپنے حریف کے منہ پر زور دار تھپڑ رسید کردیا۔

باکسر مائیک ٹائی سن اور جیک پال کے درمیان باکسنگ میچ کو یادگار مقابلہ کہا جارہا ہے۔

58 سالہ لیجنڈری باکسرمائیک ٹائی سن کا وزن مبینہ طور پر 228.4 پاؤنڈ تھا جس پر تنازع  پایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹائی سن نے شائقین اور پرستاروں کی جانب سے اس موقع پر حمایت نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

تھپڑ مارنے کے واقعہ پر جب ان کے حریف اور مد مقابل باکسر سے ان کا ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں نے تھپڑ محسوس بھی نہیں کیا۔ وہ بڈھا اور ناراض ہے۔ اس کو مر جانا چاہیے۔ 

"میں نے محسوس بھی نہیں کیا- وہ ناراض ہے۔"

یاد رہے یہ مقابلہ ان کی بڑھتی عمر کی وجہ سے مائیک ٹائی سن کے لئے خطرناک قراردیا جارہا ہے۔

مائیک ٹائی سن 58سال کی عمر میں ایک 27سالہ مشہور یوٹیوبر جیک پال کا مقابلہ کریں گے۔ یہ غیر متوقع میچ مشہور شخصیات کو انٹرنیٹ اسٹریمنگ پر لانے اور ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنے کے رجحان میں سے ایک ہے۔
58سالہ سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن جو حال ہی میں پیٹ کے السر سے صحت یاب ہوئے ہیں، ٹیکساس کے آرلنگٹن کے اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں باکسنگ میچ میں 27سالہ یوٹیوبر اینڈ باکسر جیک پال سے مقابلہ کریں گے۔
باکسنگ کمیونٹی نے 40ملین ڈالر کے مقابلے والے اس میچ کی مذمت کی ہے، جسے ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف لائسنسنگ اینڈ ریگولیشن نے منظور کیا ہے۔ باکسنگ کمیونٹی نے اس مقابلے کو مشہور شخصیات کو انٹرنیٹ کے لیے استعمال کرنا اور اس کھیل کے فن کی قدر کو کم کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
یہ میچ آج خصوصی طور پر اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔