کرتارپور راہداری نے 76سال بعد دو خاندانوں کو ملا دیا

 کرتارپور راہداری نے 76سال بعد دو خاندانوں کو ملا دیا
کیپشن: Kartarpur Corridor reunited two families after 76 years

 ویب ڈیسک: کرتارپور راہداری نے تقسیم ہند کے 76سال بعد دو خاندانوں کو ملا دیا ۔

 سیالکوٹ کی کرن نارائن سے ملنے اسکا ماموں زاد بھائی جسوندر سنگھ بٹالہ سے کرتارپور پہنچا ۔کرن نارائن کی والدہ شیلہ، اپنے بھائی سے بچھڑ گئی تھی ۔ 

قیام پاکستان کے وقت سمبڑیال ،سیالکوٹ میں بیاہی گئی بٹالہ جالندھر کی کرن نارائن کی والدہ شیلا رانی  اپنے بھائیوں سے بچھڑ گئی تھی ، آج شیلا رانی کی بیٹی کرن نارائن سے ملنے اور اسکے ماموں زاد بھائی جسوندر سنگھ کا خاندان  بٹالہ بھارت سے کرتارپور پہنچا ۔ دونوں خاندان مل کر بہت خوش ہوئے اور کرتارپور راہداری کی تعمیر پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار کو سراہا ۔ 

  راہداری کی تعمیر پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرن نارائن نے کہا کہ شدید خواہش تھی کہ اپنے ننھیال سے ملوں۔