ایک نیوز :شیخوپورہ میں پیشی پر آنے والا ملزم پولیس سے مبینہ ساز باز ہو کر فرار ہو گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم مجیب الرحمن کو ایاز محمود بھٹی سول جج شیخوپورہ کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عدالت سے واپسی پر کانسٹبل عبدالجبار نے ملزم کی ہتھکڑی کھولی ۔ مک مکا کر کے ملزم کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی گئی۔ ایف آئی آر میں سب انسپکٹر ساجد شاہ اور دو کانسٹبل عبدالجبار ، محمد ریاض کو نامزد کیا گیا۔
فرار ہونے والا ملزم تھانہ صدر فاروق آباد میں درج مقدمہ نمبر1214/23 بجرم 9 Cمیں جیل کاٹ رہا تھا۔