ایک نیوز :نگران وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی جس کے تحت سرکاری، نجی اسکیمز کا غیراستعمال شدہ اسپانسر شپ کوٹہ سعودی حکومت کو واپس ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 10 سال سےکم عمربچے بھی حج اداکرسکیں گے، 80 سال سے زائد افراد کیلئے خدمت گارساتھ رکھنےکی شرط میں نرمی کی جائےگی۔ آئندہ سال ایک لاکھ 79ہزار 210 عازمین حج پر جائیں گے جن میں سے 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد نجی اسکیم کے تحت جائیں گے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے ہارڈ شپ حج کوٹہ میں کمی کی منظوری دی ہے۔