بھگوڑے یوٹیوبرکیخلاف شہریوں کا احتجاج،پاک فوج زندہ باد کےنعرے

بھگوڑے یوٹیوبرکیخلاف شہریوں کا احتجاج،پاک فوج زندہ باد کےنعرے
کیپشن: Citizens protest against fugitive YouTuber, slogans of Pakistan Army Zindabad

ایک نیوز :بھگوڑے یوٹیوبرکیخلاف پنجاب کے 2شہروں احمد پورشرقیہ اور پاکپتن میں  شہریوں نے احتجاج کیا ۔پاک فوج زندہ باد کےنعرے بھی لگائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-15/news-1700056419-1062.mp4

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں شہریوں کی پاک افواج کے حق اور  بھگوڑے یوٹیوبرکیخلاف ریلی نکالی ۔شرکا نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج اور ملکی سالمیت کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے بھگوڑے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے۔ حکومت برطانوی حکومت پر دباو ڈال کر بھگوڑے یو ٹیوبر کو انٹر پول کے ذریعہ گرفتار کرے  اور ملٹری کورٹ میں ٹرائل کرکے سزا دی جائے۔

 پاک پتن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پاک فوج کے حق اور بھگوڑے یوٹیوبرکیخلاف ریلی نکالی گئی۔شرکاء کے پاک  افواج زندہ باد  کے نعرے ۔ریلی کے دورانبھگوڑے یوٹیوبرکاپتلا اور تصاویر بھی نذرآتش کی گئیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-15/news-1700056475-4164.mp4

ریلی کے شرکا نےپاک فوج اور ملکی سالمیت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کو گرفتار کرکے پاکستان  لانے کا مطالبہ کردیا۔