ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دورہ کوئٹہ مکمل کر کے واپس اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے دورہ کوئٹہ کے بعد لاہور واپسی کی ہے۔شہباز شریف بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
قائد ن لیگ 2 روزہ دورہ بلوچستان پر کوئٹہ گئے تھے۔میاں نواز شریف کے دورے کے دوران سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل ہوئیں۔