ایک نیوز: گوجرانوالہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں رانا افتخار کھاری آف جنگی کو 4 گن مینوں سمیت قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے جمیل شہید چوک پر پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے پانچوں افراد پر فائرنگ کی اور بھاگ نکلے۔
اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور ایمبولینسز کو طلب کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں مرنے والوں کی شناخت رانا افتخار، رجب، حافظ سفیان، بوٹا عرف فوجی اور قیصر شاہ کے ناموں سے ہوئی۔ سیٹلائٹ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔