MGموٹرز کی پاکستان میں نئی الیکٹرک کارمتعارف

Nov 15, 2023 | 15:57 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:گاڑیوں کے معروف برینڈ ایم جی موٹرز نے پاکستان میں اپنی نئی الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ویب سائٹ ’پاک وِیلز‘ کا کہنا ہے کہ ایم جی پاکستان نے ملک میں اپنی الیکٹرک گاڑیاں ’زیڈ ایس‘ اور ’ایچ ایس‘ کے بعد اب نئی پراڈکٹ ’ایم جی فور ای وی‘ متعارف کروا دیا ہے۔
ایم جی فور ای وی کو چھ رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے جس میں نیا نمایاں رنگ ’وولکینو اورینج‘ ہے۔ اس گاڑی میں ایکٹیو گِرل سسٹم بیٹری رینج میں معتدل ایئر فلو کو یقینی بناتا ہے۔
 گاڑی کا ہیڈ رُوم اور لیگ رُوم پتلی بیٹری اور لمبے وِیل بیس کے باعث کافی کشادہ بنایا گیا ہے۔ اس میں نصب 10.25 انچ کی ٹچ سکرین پر اینڈرائڈ آٹو اور ایپل کار پلے کی سہولت میسر ہے جبکہ اس میں وائرلیس چارجنگ پیڈ بھی نصب کیا گیا ہے۔
ایم جی فور ای وی الیکٹرک کار کا چارجنگ ٹائم نہایت تیز بنایا گیا ہے جس کے باعث 35 منٹوں میں 10 فیصد سے 80 فیصد تک کی چارجنگ کی جا سکتی ہے۔
اس گاڑی میں ایم جی پائلٹ کے نام سے جدید ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم نصب کیا گیا ہے جس میں ایکٹیو ایمرجنسی بریکنگ، لین کِیپ اسسٹ جیسے کئی سیفٹی فیچرز شامل ہیں۔
پاکستان میں ایم جی فور ای وی ایکسائٹ کی قیمت ایک کروڑ، 9 لاکھ، 99 ہزار روپے ہے جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہیں جبکہ ایم جی فور ای وی ایسنس کی قیمت 1 کروڑ، 29 لاکھ، 90 ہزار روپے ہے جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں