ایک نیوز: راحت بیکری کے قریب جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد گرفتاری منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے راحت بیکری کے قریب جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی ہے۔
عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔