آڈیولیکس کیس: پی ٹی اے کا عدالت میں جمع کروایا گیا جواب سامنے آگیا

Nov 15, 2023 | 15:21 PM

ایک نیوز: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیولیکس کے خلاف کیس کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا گیا جواب سامنے آ گیا۔ پی ٹی اے نے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے پاس سوشل میڈیا پر آڈیولیک کرنے والے شخص کی شناخت کی صلاحیت موجود نہیں، پی ٹی اے کے پاس مبینہ آڈیولیک کے سورس کی شناخت کا بھی اختیار نہیں۔

مزیدخبریں