دفعہ144کیخلاف ورزی:عامرمحمودکیانی،راجاخرم نواز کی درخواست بریت پرفریقین کونوٹسز

Nov 15, 2023 | 15:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں دفعہ144 کی خلاف ورزی کیس میں راجاخرم نواز کی درخواستِ بریت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اےٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں عامرمحمودکیانی، راجاخرم نواز کے خلاف دفعہ144 کی خلاف ورزی کیس پر سماعت ہوئی۔عامر محمود کیانی، راجاخرم نواز اپنے وکلاء سردار مرزاعاصم کے ساتھ اےٹی سی پیش ہوئے۔

وکیل صفائی سردار مصروف نےکہاراجا خرم نواز پر جتنے مقدمات تھے سب میں بری ہو چکے ہیں،اس مقدمے میں بھی راجہ خرم نواز کو سیاسی انتقام کے لیے ہی پھنسایا گیا۔

راجہ خرم نواز کی بریت کی درخواست دائر کردی گئی جس پراےٹی سی نے نوٹسز جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

عامر محمود کیانی اےٹی سی حاضری لگا کر روانہ ہوگئے جبکہ سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں