ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام دیوالی کی تقریب ہوئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف نے شرکت کی۔نوازشریف، شہبازشریف ، مریم نواز اور دیگر پارٹی راہنماﺅں نے کیک کاٹا۔تقریب کا اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک دی،نوازشریف نے کہا کہ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا ہے، اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے،اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں کرداراد اکیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتیں اہم فریق تھیں، ہیں اور رہیں گی، 2018 سے 2022 تاریکی کے سال تھے، روشنیوں کا دور شروع ہونے والا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت اور اقلیت دونوں کے حقوق کی ترقی اور حقوق کی محافظ مسلم لیگ (ن) ہی ہے۔
ڈاکٹر درشن نے پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ کی ضمانت ہے۔