ایک نیوز: پاکستان میں ایران کے سفیر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر رضاامیری مقدم نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام کا دورہ کیا ہے۔
ایرانی سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔