سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ
کیپشن: An increase in the price of gold per tola by 2 thousand rupees

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافہ سے 1988 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم ہے۔