ن لیگ کی ٹاپ لیڈرشپ کادورہ بلوچستان،مریم نواز توجہ کامرکز

Nov 15, 2023 | 16:22 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹاپ لیڈر شپ نے بلوچستان کادورہ کیا۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ دورہ بلوچستان میں مریم نواز مرکز نگاہ بنی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو دورہ بلوچستان کے دوران بلوچ سیاسی قیادت کی جانب سے خصوصی عزت و احترام کیا گیا،تقریباً تمام ہی بلوچ رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز کو خصوصی اہمیت دی  گئی،دورے کے دوران بلوچ خواتین کی جانب سے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنائی گئیں۔مریم نواز کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو بلوچ خواتین کو اولین ترجیح دینے کی اہم ہدایات جاری، کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی زیرصدارت مسلم لیگ ن بلوچستان خواتین ونگ سے خصوصی ملاقات ہوئی،مریم نواز نے بلوچ خواتین کو سوشل میڈیا پر فعال ہونے ہی ہدایت کی۔مریم نواز نے پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے اور گذشتہ 5 سالوں کے دوران متحرک رہنے والی بلوچ خواتین رہنماؤں کی فہرستیں طلب کر لیں،آئندہ قومی اسمبلی میں خواتین کی خصوصی نشستوں کے لئے  بلوچستان سے بھی نامزدگیاں یقینی بنائی جائیں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بلوچستان کی پارٹی تنظیم میں خواتین کو اہم عہدہ دینے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن خواتین کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، پارٹی میں خواتین کو مرکزی عہدوں پر فائز کیا گیا ہے،پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر جاتا ہے،بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت سے اس خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،نوازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبوں کا آغاز کیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے خواتین کا اپنا حق رائے دہی کا استعمال نہایت اہم ہو گا،خواتین ووٹ دینے نکلیں گی تو ملک کی تقدیر بدلنے شروع ہو گی،مریم نواز نے صوبائی تنظیم کو 8 فروری کے انتخابات میں خواتین ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب کے لئے پروگراموں کے انعقاد کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں