ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئےرہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خاور فرید مانیکا کی درخواست پر سماعت کی۔
تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بادی النظر میں خاور مانیکا کے خلاف پانچ سال کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا گیا،اس کیس میں ملوث اوقاف کے افسران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی،ایسے میں درخواست گزار کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا نہین جاسکتا،درخواست گزار ضمانت پر رہائی کا حق دار ہے،عدالت درخواست گزار کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے درخواست گزار کو ایک لاکھ کے مچلکے بطور شورٹی داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت کے روبرو ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل عبدالصمد پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالف کی تھی۔
پراسیکوٹر نے کہا کہ تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار ہے،اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری تھی کہ وہ اراضی کو تحویل میں لے لیتی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضہ میں گرفتار کر رکھا ہے،خاور فرید مانیکا پر قبرستان کی زمین پر ناجائز تعمیرات کا الزام ہے،اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا۔عدالت رہائی کی درخواست ضمانت منظور کرے ۔