ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی آئی جی پنجاب سمیت دیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو 24 نومبر کوسماعت کیلئے مقررکردیا۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کی توہین عدالت درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔
عدالت نے ریمار کس دیئے کہ اس میں آئی جی پنجاب کا جواب آ گیا ہے؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ جی جواب آ گیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست کو 24 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ صنم جاوید نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی،پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں،عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ صنم جاوید کو مزید 2 مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔