خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی
کیپشن: خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب کا جواب آگیا ہے۔

سرکاری وکیل  نے کہا کہ 10 تاریخ کو چھٹی تھی جس کے باعث جواب جمع نہیں ہوسکا۔

خدیجہ شاہ  کے وکیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے بھی گرفتار کیا جس میں ضمانت ہوچکی ہے،تفتیشی افسر اے ٹی سی کے مقدمے میں ریکارڈ عدالت پیش نہیں کر رہے۔ 

عدالت نے پراسکیوٹر کو روسٹرم پر بلا لیا  اور استفسار کیا کہ پراسکیوٹر صاحب کیا یہ درست ہے کہ 4 مرتبہ اے ٹی سی میں ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،پراسکیوٹر صاحب یہ کیا ہورہا ہے؟ آپ کی ذمہ داری ہے ریکارڈ پیش کریں تاخیری حربے کیوں استعمال کر رہے ہیں؟۔

عدالت نے پراسکیوٹر کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ فوری طور ریکارڈ سے متعلق ہدایت لیکر ہمیں آگاہ کریں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔