ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو زرداری کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیراپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے بلاول ہمیں نہ چھیڑیں تو بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب سن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اور یحییٰ کی۔
بلاول بھٹوصاحب ! آپ نےسوال اٹھایا ھےتو جواب سُن لیں !
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 15, 2023
میرے خاندان یا میں نےکبھی منہ نہیں چھُپایا
انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ عیوب خان اوریحییٰ کی
پچھلے 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لیکر
قمر باجوہ تک ھم نےسب کی جیلیں بھگتائیں ھیں
بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والدنےجان دیدی
ضیآ…
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 80برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لیکر قمر باجوہ تک ہم نے سب کی جیلیں بھگتی ہیں، بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دیدی، ضیا آمریت میں مجھے 3بار جیل جانا پڑا،مشرف آمریت سے لڑے جیلیں کاٹیں،جسمانی تشدد سہا،والدہ کی جان گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لا بھی بھگتا، بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے،ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔