ایک نیوز: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کراچی کی بڑی کارروائی کی ہے۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔
ملزم کی شناخت عطاء الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کو کراچی کے علاقے کورنگی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔