پشاور میں درج مقدمےمیں شیرافضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور

Nov 15, 2023 | 10:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پشاور میں درج مقدمے میں شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مہمند ایجنسی میں مقدمہ درج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے  کے پی پولیس کو شیرافضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔

شیر افضل مروت کو 14 روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے استفسار پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ ان کیخلاف اب تک 8 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئےکہ لگتا ہے آپ اپنے لیڈرکو فالو کر رہے ہیں،جتنے مقدمات ان پر ہوئے آپ پر بھی اتنے ہونے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات کرنا رواج بن گیا ہے۔

مزیدخبریں