ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر سے متعلق درخواست خارج کر دی۔
نواز شریف کے خلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست کی سماعت کی تاہم درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف درخواست 2018 سے زیر التوا تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔