ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کےعلاوہ ڈیلرکی رسیدیں قابل قبول نہیں، اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ ڈیلر لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے، لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں، اور لائسنس پاکستان آرڈیننس سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا، پی او ایف کےعلاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا۔